تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:46

خیبر ایجنسی: امیر حمزہ خان کمپلیکس کے باہردو بم پھٹنے سے کی دیوار تباہ

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر ایجنسی میں امیر حمزہ خان کمپلیکس کے باہر نصب دو بم پھٹنے سے کمپلیکس کی دیوار تباہ ہوگئی،تاہم کمپلیکس میں قائم پشتوشاعر امیر حمزہ خان شنواری کا مزار اور لائبریری محفوظ رہی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل میں واقع امیر حمزہ خان کمپلیکس کے باہر نامعلوم افراد کی جانب سے نصب کئے گئے دو بم رات گئے زور دار دھماکے سے پھٹے جس کے نتیجے میں کمپلیکس کی بیرونی دیوار کو شدید نقصان پہنچاجبکہ کمپلیکس کے اندر قائم پشتو کے شاعر امیر حمزہ خان شنواری کا مزار اور لائبریری مکمل محفوظ رہی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع بھی نہیں ملی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.