22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:57
کراچی:ملیر میں فائرنگ ،ہلاکتوں کی تعداد4ہوگئی،درجن بھر زخمی
جنگ نیوز -
کراچی..... . . . کراچی کے علاقے ملیر میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد4ہو گئی ہے جبکہ 12زخمی ہیں۔ کراچی کے علاقے ملیر کھوکھراپار میں واقع لیاقت مارکیٹ کے صبح 7بجے سے قریب دو گروپوں کے درمیان فائرنگ اور ایک دوسرے کے دفاتر پر قبضے کی کوششیں جاری ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 4افراد ہلاک اور درجن بھر سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ علاقے میں تصادم کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے اور دکانیں بند ہوگئیں ہیں جبکہ فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے تاحال جاری ہے اور پولیس یا رینجرز کا دور دور تک کوئی نام و نشان نہیں۔