22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:57
مظفرآباد:مسافر وین کھائی میں گرنے سے2 افراد جاں بحق، 15 زخمی
جنگ نیوز -
مظفرآباد.. ......مظفرآباد کے قریب مسافر وین کھائی میں گرنے سے 2افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے،4زخمیوں کی حالت نازک ہے۔پولیس کے مطابق زیریں وادی نیلم سے مظفر آباد آنے والی مسافر وین چھل پانی کے مقام پر کھائی میں جاگری جس سے موقع پر ہی 2افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پرسی ایم ایچ مظفر آباد پہنچادیاگیاجن میں سے 4زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اور جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق نوسری اور ملحقہ علاقوں سے ہے۔