22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:57
سیہون میں عرس کی تقریبات،گرمی اور ڈوبنے سے 23افراد ہلاک
جنگ نیوز -
سیہون . .. . .. . سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کے لئے عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔عرس کے موقع پرزائرین مہندی کی رسم ادا کررہے ہیں جبکہ تین روز میں گرمی اور اڑل واہ میں ڈوب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کے لئے سیہون پہنچنے والے عقیدت مندوں کی جانب سے ان کے مزار پر فاتحہ خوانی اور چادر چڑھانے کا سلسلہ جاری ہے۔آج عرس کے دوسرے روز بھی زرعی نمائش،ادبی کانفرنس اور ملاکھڑے کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔اس کے علاوہ زائرین روایت کے مطابق حضرت لعل شہباز قلندر کی مہندی کی رسم بھی ادا کررہے ہیں۔عرس میں آج کے روز گرمی اور حبس کے باعث مزید چار افراد جاں بحق ہوئے۔ تین روز میں مرنے والوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔ جس میں وہ پانچ افراد بھی شامل ہیں جو گرمی کے دوران اڑال واہ میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے۔آنے والے زائرین کا کہنا ہے کہ انتظامات مناسب نہ ہونے کے باعث ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں۔