تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:57

ملک بھر میں بجلی کا بحران ،شارٹ فال ساڑھے پانچ ہزار میگا واٹ ہوگیا

جنگ نیوز -
کراچی. ... . . . ملک میں جاری بجلی کے بحران میں کوئی کمی نہ آسکی،شارٹ فال کئی دنوں سے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد میگاواٹ کی سطح پر برقراہے جس کے باعث طویل اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بھی جاری ہے۔پیپکوترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار13649 اورڈیمانڈ19230میگاواٹ ہے اورشارٹ فال5581میگاواٹ ہوگیا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق کراچی کو640میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ہائیڈل ذرائع سے 5336،تھرمل 1652 ،آئی پی پیز سے 6449 اورکرائے کے بجلی کے گھروں سے212میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔شہروں میں چودہ اوردیہات میں بیس سے بائیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے گھریلو اورکاروباری سرگرمیوں کوبری طرح متاثرکیاہے۔کئی کئی گھنٹوں پر مشتمل بجلی کی بند،گرمی اورحبس نے لوگوں کودوہرے عذاب میں مبتلا کرکھاہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.