22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:57
ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت میں دس گھنٹے تک کی تاخیر
جنگ نیوز -
لاہور. . . . .. ریلوے کی مسافر ٹرینیں آج بھی دو سے دس گھنٹے کی تاخیرسے منزل پر پہنچ رہی ہیں۔ شدید گرمی کے موسم میں مسافر ٹرینوں میں جبکہ ان کے عزیز واقارب اسٹیشنوں پر انتظار کرتے کرتے رل گئے۔جبکہ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ انجنوں کی خرابی نے سسٹم خراب کیا ہے۔ مسافر ٹرینوں ٹائم ٹیبل بری طرح متاثرہے، ٹرینیں وقت پر چلنا اور وقت پر منزل مقصود پہنچنا بھول ہی گئی ہیں۔ جس سے مسافروں کی پریشانی میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔مسافر ریلوے اسٹیشن کی انکوائری سے ٹرین کے بارے میں معلومات لینے جائیں تو وہاں موجود عملہ بھی انہیں واضح جواب دینے سے قاصر نظرآتا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کی تاخیر کی اصل وجہ انجنوں کی خرابی اور کمی ہے اورانجنوں کی کمی پورا ہونے تک اس بحران پرقابو نہیں پایا جاسکتا۔