تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:57

مون سون کی بارشوں کا سلسلہ آ ج رات سے شروع ہونے کا امکان

جنگ نیوز -
اسلام آباد. . . .. .. . محکمہ موسمیات کے مطابق آج شب سے مون سون بارش کے نئے سلسلے کے شروع کی توقع ہے جو تین سے چار روز تک وقفے وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں دن کے وقت موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ آج شب کشمیر، اسلام آباد، راول پنڈی ، گوجرانوالا ، لاہور، سرگودھا ، فیصل آباد ڈویڑن، بالائی خیبر پختوانخواہ میں چند ایک مقامات پر تیز ہواوں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش بالا کوٹ میں 39 ملی میٹر رکارڈ کی گئی۔بنوں میں 25، سیدو شریف 12، کوٹلی 8، مظفر آباد 6، گڑھی دوپٹہ 5 اور چکلالہ میں 4 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی۔گذشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت موہنجوداڑو میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.