تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:12

پی ایس اوپر واجب الادا رقم کا حجم 110 ارب روپے ہو گیا

جنگ نیوز -
کراچی …کویت پٹرولیم اور دیگر عالمی سپلائرز کے پی ایس اوپر واجب الادا رقم کا حجم 110 ارب روپے ہو گیا ہے۔یہ بات پی ایس او ترجمان نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایس او کو اس وقت 163 ارب روپے مختلف اداروں کو ادا کرنے ہیں جبکہ مختلف اداروں کی جانب سے پی ایس او کو 140 ارب روپے کی ادائیگیاں ہونی ہیں۔ یوں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ واجب الاادا رقم کا حجم آنیوالی رقم سے بڑھ گیا ہے اور اسکی وجوہات سست ادائیگیاں اور عالمی مارکیٹ میں زائد قیمت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ صورت حال میں عالمی سپلائرز سے خریداری میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے اور ہر آنے والے دن مالی دباؤ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ وزارت پانی و بجلی کی جانب سے 20 ارب روپے کی رقم ملنے کی اطلاعات ہیں تاہم ابھی تک رقم موصول نہیں ہوئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.