تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:45

امریکا: 4کروڑ ڈالر کا فراڈ کرنیوالے نوجوان ہیکر کو 10 سال قید کی سزا

جنگ نیوز -
نیویارک ... امریکا میں6لاکھ 75 ہزار کریڈٹ کارڈ کے نمبر چرا کرتقریباً 4کروڑ ڈالر کا فراڈ کرنے والے نوجوان ہیکر کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔25 سالہ روگیلیو ہیکٹ کو امریکی سیکرٹ سروس کے ایجنٹوں نے 2 سال قبل گرفتار کیا تھا اور اس کے قبضے سے 6 لاکھ 75 ہزار کریڈٹ کارڈوں کے چرائے گئے نمبر برآمد ہوئے تھے۔ہیکٹ نے اپریل 2011 اعتراف کیا تھا کہ وہ 2002 سے کریڈٹ کارڈ نمبروں کی چوری میں ملوث تھا۔کریڈٹ کارڈ کمپنیوں کے مطابق ہیکٹ نے چرائے گئے نمبروں سے 3کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے زائد کی جعل سازی کی۔اعتراف جرم کے بعد عدالت نے روگیلیو ہیکٹ کو 10 سال قید اور 1 لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.