تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:45

خانیوال:بس پر ڈاکووٴں کی فائرنگ سے چار مسافر زخمی

جنگ نیوز -
خانیوال:بس پر ڈاکووٴں کی فائرنگ سے چار مسافر زخمی

خانیوال …خانیوال کے قریب کبیر والا میں مسافر بس پر ڈاکووٴں کی فائرنگ سے چار مسافر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مسافر بس ملتان سے سرگودھا جارہی تھی کہ جھنگ روڈ پر اڈہ نبی پور کے قریب ڈاکووٴں نے بس کو رکنے کا اشارہ کیا اور بس کی رفتار ہلکی ہوتے ہی فائرنگ کردی جس سے بس کا شیشے ٹوٹ گیا۔ فائرنگ کے بعد ڈاکو فرار ہوگئے۔ کانچ کے ٹکڑے لگنے سے چار مسافر زخمی ہوئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کبیر والا منتقل کیاگیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.