23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:45
ناروے میں دھماکے اور فائرنگ میں ہلاکتوں کی تعداد87ہو گئی
جنگ نیوز -
اوسلو. . .. .. . .ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں حکمراں جماعت کے یوتھ کیمپ پر فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 80 نوجوان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ وزیراعظم کے دفتر پر بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ جزیرے کے پولیس چیف oyestein mealand کے مطابق جمعہ کو اوسلو کے ایک نواحی جزیرے میں پولیس افسر کی وردی میں ملبوس ایک شخص نے حکمراں لیبر پارٹی کے یوتھ ونگ کے سمر کیمپ میں فائرنگ کردی۔ اس حادثے کے نتیجے میں کم از کم 80 نوجوان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جن میں سے کئی نوجوانوں نے گھبراہٹ کے مارے سمندر میں چھلانگ لگانے کے باعث ہلاک ہوئے۔ پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اس تقریب میں ناروے کے وزیراعظم کو بھی شرکت کرناتھی۔ادھر ناروے کے دارلحکومت اوسلو میں بم دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔ دھماکے کا ہدف وزیر اعظم اسٹولٹین برگ کا دفترتھا۔