تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:45

مظفر گڑھ ،شہرسلطان کے قریب بس الٹنے سے6افراد جاں بحق

جنگ نیوز -
مظفر گڑھ . . .. . . .. . مظفر گڑھ کے علاقے شہر سلطان کے قریب مسافر بس الٹنے سے دو بچیوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہوگئے۔پیٹرولنگ پولیس ذرائع کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے کراچی جارہی تھی۔اس دوران شہر سلطان کے قریب حمزے والی کے مقام پر ڈرائیور کو نیند آجانے سے بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو بچیوں سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 45 زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال علی پور اور بنیادی مرکز صحت شہر سلطان منتقل کیا گیا جہاں سے 5 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.