تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:45

کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . .. . . .ملک کے بعض بالائی مقامات پر مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری جبکہ سندھ میں بیشتر مقامات پر تیزہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیامحکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں راول پنڈی، لاہور ڈویڑنز اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش چکوال میں 10 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ لاہور میں 4 اور کالام میں 2 ملی میٹر بارش ہوئی، آج شام اور رات کو صوبہ پنجاب کے علاقوں راول پنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،سرگودھا، ساہی وال، فیصل آباد ڈویڑنز میں بارش متوقع ہے ، خیبرپختونخواہ کے علاقوں ملاکنڈ، ہزارہ ، پشاور ، کوہاٹ اور بنوں ڈویڑنز میں بھی کہیں کہیں آندھی چلنے اور بارش ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئیندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.