23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:56
بحری قزاقوں کے خلاف سارک کی مشترکہ فورس بنانے کی تجویز
جنگ نیوز -
تھمپو. . . .. . . . پاکستان نے جنوبی ایشیائی ممالک کے سمندروں میں بحری قزاقی سے نمٹنے اور خطے میں جرائم کی روک تھام کیلئے سارک ممالک کی مشترکا فورسز بنانے کی تجویز دی ہے۔ بھوٹان میں ہونے والے سارک وزراء داخلہ کی کانفرنس سے خطاب میں وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ دہشت گردی خاتمے کے لئے پاکستان 3 درجاتی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اس کی سکیورٹی فورسز کی استعداد بڑھائی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 برس کے دوران پاکستان میں 7485 دھماکے ہوئے، ان میں 35 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ، رحمان ملک نے تجویز دی کہ انٹرپول کی طرز پر سارک ممالک کی پولیس بھی قائم کی جائے، بحری قزاقی سے نمٹنے کے لئے سارک کی ٹاسک فورس قائم ہونی چاہیئے ، انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے سارک ممالک کا مشترکا کمیشن قائم ہونا چاہیئے۔