تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:19

سیہون میں گرمی اور ڈوب کر ہلاک ہونیوالوں کی تعداد31ہوگئی

جنگ نیوز -
سیہون . .. . . . . . سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے تین روزہ عرس کی تقریبات کا آج آخری دن ہے۔سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر آئے ہوئے مزید6زائرین اڑل واہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ 21 تاریخ سے جاری حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کا آج تیسرا اور آخری روز ہے۔ عرس کے تیسرے دن روایت کے مطابق مزار کے صحن میں عقیدت مند الوداعی دھمال ڈال رہے ہیں ۔۔آج سائنسی نمائش بھی منعقد کی جارہی ہے جس میں مقامی اسکولوں کے طلبہ کے سائنسی نمونے رکھے گئے ہیں۔اس کے ساتھ زرعی نمائش ، محفل موسیقی اور ادبی کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیں۔ایدھی ذرائع کا کہنا ہے آج اڑال واہ نہر میں مزید چھ افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ پانچ روز میں اب تک حبس ، گرمی اور اڑل واہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔آنے والے زائرین کا کہنا کے انتظامیہ کی جاب سے زائرین کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.