تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:21

شہدائے کشمیرکاعظیم مشن جاری رہے گا،علی رضا سید

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری...کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسید نے کہاہے کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے باوجود شہدائے کشمیرکاعظیم مشن جاری رہے گا۔ حریت کانفرنس کے رہنماء شیخ عبدالعزیز شہید کی تیسری برسی کے موقع پر کونسل کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی رضاسید نے شہید رہنماء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنی ساری زندگی کشمیرکی آزادی کی جدوجہد کے لیے وقف کردی تھی۔ انھوں نے اپنی جان کی قربانی دے اس تحریک کو تقویت پہنچانے کی کوشش کی ۔ شیخ عبدالعزیز گیارہ اگست 2008ءء کو ایک پرامن مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے بھارتی فوج کی گولی کا نشانہ بنے اور جام شہادت نوش فرمایا۔ علی رضاسید نے کہاکہ ہم کشمیری شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مقبوضہ کشمیرپر حالیہ رپورٹوں کاحوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ بھارت کی طرف سے کشمیریوں کے ساتھ ناروا سلوک کو الفاظ میں بیان کرنابہت مشکل ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی اس سال مارچ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیاتھا کہ بھارتی حکام مقبوضہ کشمیرمیں ہرسال ہزاروں لوگوں کو جعلی الزامات کے تحت بغیرکسی مقدمے کے قیدرکھتے ہیں تاکہ انھیں تحریک آزادی سے دوررکھاجاسکے۔رپورٹ میں اندازہ لگایاگیاہے کہ اس قانون کے تحت گذشتہ دوعشروں کے دوران آٹھ ہزار سے 20ہزار تک افراد کو حراست میں لیاگیا، صرف جنوری سے ستمبر2010ءء تک کے عرصے کے دوران 322، افراد کو گرفتارکیاگیا۔انھوں نے بین الاقوامی اداروں خاص طورپر انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لے کردنیاکے سامنے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.