تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:55

لوڈشیڈنگ میں کمی کے جھوٹے دعوے ،سحری وافطار کرنا عذاب بن گیا

جنگ نیوز -


لاہور...پیپکو کی جانب سے رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے تمام دعوے غلط نکلے۔ بجلی کی بندش نے مختلف علاقوں میں لوگوں کے لئے سحری اور افطاری کرنا عذاب بنا دیا۔لاہور سمیت مختلف شہروں میں دس سے بارہ گھنٹے جبکہ دیہات میں اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ بجلی کی بندش سے گھریلو اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوگئیں۔ روزہ دار دن بھر بجلی کی آنکھ مچولی سے پریشان ہیں۔ پیپکو کے اعدادو شمار کے مطابق شارٹ فال بڑھ کے تین ہزار سات سو ستاسی میگا واٹ ہو گیا۔ بجلی کی طلب اٹھارہ ہزار ایک سو اٹھانوے جبکہ پیداوار صرف چودہ ہزار چار سو گیارہ میگا واٹ ہے۔پیپکو ترجمان نے بتایا کہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو سات سو میگا واٹ بجلی فراہم کی گئی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.