تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:14

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ،فی تولہ 57ہزار8سوروپے کا ہوگیا

جنگ نیوز -


کراچی . . . . . عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی اس کی فی تولہ قیمت 57 ہزار 800 روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشید چاند نے جیونیوز کو بتایا کہ عالمی سطح پر سونے کی مانگ روز بروز بڑھ رہی ہے جس کی وجہ امیر ممالک کی جانب سے سونے کے ذخائر میں اضافہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے بڑھ کر 57 ہزار 800 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ سونے کی دس گرام قیمت 771 روپے اضافے کے ساتھ 49 ہزار 542 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 28 ڈالر اضافے کیساتھ 1785 ڈالر فی اونس کی سطح پر رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.