تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:33

کراچی میں بارش، کے ای ایس سی کے100سے زائد فیڈر ٹرپ

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی میں بارش کے باعث کے ای ایس سی کے سو سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے اورشہر کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں تک بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی،جبکہ زیادہ تر علاقوں میں تاحال بجلی بحال نہیں ہوسکی ہے۔ کراچی میں بارش سے دھنک رنگ ہی نہیں بکھرے بلکہ بجلی نے بھی اپنا”رنگ “دکھاناشروع کردیااورشہرمیں بجلی کی فراہمی کا بوڑھانظام چندبوندیں گرنے کیساتھ ہی لڑکھڑانا شروع ہوگیا، یکے بعد دیگرے فیڈر ٹرپنگ،کیبل فالٹس،تار گرنے سمیت مختلف فنی خرابیوں کے باعث لیاری،صدر،گارڈن،جوبلی،کھارادر، گلشن اقبال، گلستان جوہر،ملیر ہالٹ،کورنگی،بلدیہ ٹاوٴن،فیڈرل بی ایریا،نارتھ کراچی ،نارتھ ناظم آباد دہلی کالونی سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی کئی گھنٹوں کیلئے معطل ہوگئی۔ گزشتہ رات سے معطل کئی علاقوں کی بجلی تاحال بحال نہیں ہوسکی۔ناگن چورنگی پردو ہائی ٹینشن وائرگر گئے۔ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق شہر میں بارش کے باعث 100 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے تھے،جن میں متعدد بحال کردیئے گئے ہیں جبکہ اسپیشل ٹاسک ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور فالٹس پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔کئی علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں بجلی کی بحالی کاکام جاری ہے۔کے ای ایس سی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بجلی کی تنصیبات یا کھمبوں سے دور رہیں اور ان کے گردبرساتی پانی جمع ہونے یا ٹوٹے ہوئے بجلی کے تاروں سے متعلق کمپنی کے کال سینٹر 118 پرمعلومات فراہم کریں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.