11 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:33
پی پی سندھ کونسل کا اجلاس،صدر زرداری کی قیادت پر اظہار اعتماد
جنگ نیوز -
کراچی …وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیرصدارت پیپلز پارٹی سندھ کونسل کا اجلاس یہاں منعقد ہوا۔اجلاس میں سندھ کی سیاسی صورتحال، بلدیاتی وکمشنری نظام کے علاوہ دیگر معاملات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر اجلاس نے متفقہ طور پر پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اجلاس میں سندھ کونسل کے تمام اراکین نے شرکت کی۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے سندھ میں کمشنر ی نظام کی تنسیخ اور 2001کے بلدیاتی نظام کے دوبارہ نفاذ کے بعد سے پیدا شدہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں پیپلز پارٹی کے حلقوں میں اس اجلاس کو کافی اہمیت دی جارہی ہے۔