تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:33

پیپلز پارٹی نئے صوبے بنانے میں مخلص نہیں،مولانا فضل الرحمان

جنگ نیوز -


اسلام آباد…جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نئے صوبے بنانے میں مخلص ہے اور نہ ہی اس کا ایسا کوئی ارادہ ہے۔ موجودہ آئینی وانتظامی صورتحال میں نئے صوبے بناناممکن نہیں ہوگا۔مولانا فضل الرحمان نے جیونیوز کے نمائندے آصف علی بھٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ابھی تو موجودہ چار صوبے پوری طرح خودمختاری سے اپنا نظام نہیں چلارہے۔ انتظامی دباوٴ اور وسائل کی عدم دستیابی کے باعث نئے صوبوں کا قیام ممکن نہیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت کسی دوسری جماعت کو محض سیاسی طور پر نیچادکھانے کے لیے نئے صوبوں کا شوشاچھوڑ رہی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.