11 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:44
اعجاز احمد کوقومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
لاہور…سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد کو دورہ زمبابوے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اعجاز احمد فی الوقت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچ کے عہدے پرذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے بیٹسمینوں کی خامیوں کو دور کرنے کے لیئے اعجاز احمد کو کنسلٹنٹ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اس سے پہلے عاقب جاوید اسسٹنٹ کوچ کی حیثیت سے تعینات تھے لیکن وقار یونس کیساتھ ایک اوربالنگ کوچ کے تقررپر بورڈ کو بہت تنقید کا نشانہ بنایاگیاتھا۔ اعجاز احمد اگلے ہفتے لاہور میں زمبابوے کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیئے لگائے جانے والے کیمپ میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔