11 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:44
پی سی بی کے ڈائریکٹر سلطان رانا ایشین کرکٹ کونسل میں نوکری ڈھونڈ لی
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک سلطان رانا نے ریٹائرمنٹ سے تین ماہ قبل ایشین کرکٹ کونسل میں نوکری تلاش کر لی ہے۔ پی سی بی سروس رولز کے مطابق سلطان رانا 3 نومبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے تھے لیکن اس سے پہلے کہ بورڈ ان کو الوداع کہتا انہوں نے بورڈ کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا اور ایشین کرکٹ کونسل میں منیجر ایونٹس اور آپریشنز کا عہدہ حاصل کر لیاہے ۔ وہ ستمبر کے وسط میں بورڈکا موجودہ عہدہ چھوڑ دیں گے جس کے بعد ڈائریکٹر انٹر نیشنل ذاکر خان ان کی جگہ کام کریں گے جبکہ ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ انتخاب عالم کو ڈائریکٹر انٹرنیشنل کی اضافی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔