11 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:44
اندرون بارشیں، کراچی میں سبزیوں اور پھل کی فراہمی متاثر
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی سمیت سندھ میں بارشوں کی وجہ سے سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی میں تعطل پیدا ہوگیا ہے انجمن ہول سیل ویجی ٹیبل مارکیٹ کراچی کے صدر حاجی شاہ جان نے جیونیوز کو بتایا کہ کراچی سبزی منڈی میں یومیہ بنیادوں پر 8 سو مال بردار ٹرک سبزیاں اور پھل لے کر آتے ہیں مگر سندھ میں گذشتہ روز سے جاری بارشوں کے باعث ان کی آمد میں کمی ہوئی ہے اور جمعرات کو بمشکل چار سو ٹرک منڈی آسکیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگر ایک دو روز میں بارشوں کا سلسلہ نہ رکا توسبزیوں میں پھلوں کی فراہمی میں تعطل پیدا ہو سکتا ہے جس کے اثرات قیمتوں پر پڑسکتے ہیں۔