11 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:38
وزیر اعظم اور چوہدری شجاعت کی صدرآصف زرداری سے ملاقات
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور چوہدری شجاعت حسین نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں ہونے والی ان ملاقاتوں میں مجموعی سیاسی صورت حال اور اتحادی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تر جمان ایوان صدر کے مطابق وزیر اعظم نے صدر زرداری کو دورہ سعودی عرب میں کی جانے والی شاہ عبداللہ اور دیگر اہم شخصیات سے کی جانے والی ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔