12 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:2
لاہور : بادامی باغ میں شہریوں کو لوٹنے والے چار پولیس اہلکار گرفتار
جنگ نیوز -
لاہور. . .... . .. .لاہور کے علاقہ بادامی باغ میں چار پولیس اہلکار ناکہ کی آڑ میں شہریوں کو لوٹنے پر گرفتار کر لیے گئے،پولیس کے مطابق بادامی باغ کے علاقہ میں چار محافظ فورس کے اہلکار محمد یاسین،عباس علی،آصف علی ،محمد قدیر ناکہ کی آڑ میں شہریوں کو تلاشی کے بہانے لوٹ رہے تھے کہ شہریوں کی کال پر ڈی ایس پی بادامی باگ نے موقع پے پہنچ کر چھاپہ مارا اور چاروں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے شہریوں سے لوٹا ہوا مال جن میں موبائل فونز اور رقم برآمد کر لی۔ایس پی سٹی ڈاکٹر آصف شہزاد نے چاروں پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ڈی ایس پی بادامی باغ بابر بن دلاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان پولیس اہلکاروں کے خلاف میرٹ پر قانونی کاروائی ہو گی۔