تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:52

برطانیہ :لوٹ مارمیں برسر روزگار اورامیر گھرانوں کے نوجوان بھی شامل

جنگ نیوز -


لندن ... برطانوی میڈیا سے انکشاف ہوا ہے کہ تاریخ کے بدترین فسادات کے دوران لوٹ مار کرنیوالوں میں برسر روزگار اور اچھے گھرانوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ملزمان کی عدالت میں پیشی سے پہلے یہی خیال کیا جارہا تھا کہ برطانیہ کی اقلیتی برادری کیلئے بڑھتی بیروزگاری ، حالیہ فسادات کے دوران لوٹ مار کا سبب بنی ہے۔ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے بھی لوٹ مار کرنیوالوں کو بیمار سوسائٹی قرار دیا تھا لیکن عدالت میں پیشی کے بعد انکشاف ہوا کہ ملزمان میں ٹیچر بھی شامل ہے ، لائف گارڈ ، پوسٹ مین اور گیارہ سالہ لڑکے کے علاوہ امیر کبیر باپ کی ایک بیٹی بھی لوٹ مار کرنیوالوں میں ملوث پائی گئی۔ یہ افراد فسادات سے پہلے اچھی اور قابل احترام زندگی گزار رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق لوٹ مار کرنیوالی انیس سالہ لورا جانسن نے پانچ ہزار پاوٴنڈ مالیٹ کا برقی سامان چوری کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.