تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:5

پنجاب یونیورسٹی،بی اے،بی ایس سی کے نتائج کا اعلان

جنگ نیوز -


لاہور: پنجاب یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی کے سالانہ امتحانات 2011ء کے نتائج کا اعلان کر دیا جس کے مطابق سالانہ امتحانات 2011ء میں پہلی پوزیشنیں لڑکیوں نے حاصل کیں۔ بی اے ، بی ایس سی کے امتحانات میں کامیابی کا تناسب 34.09 فیصد رہا، ایک لاکھ 53 ہزار 688 طلبہ نے امتحانات میں شرکت کی اور 52 ہزار 396 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ نتائج کے مطابق بی اے کے امتحانات میں اقراء عباس نے 668 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن زاہد ظہیر اور تیسری حمد حمزہ نے حاصل کی۔ بی ایس سی میں ردا ارشد نے 682 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی جبکہ دوسری پوزیشن عرفہ نسیم اور سعدیہ پروین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.