5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:55
لاہور ہائیکورٹ:مستقل کئے گئے ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ کے مستقل کئے گئے تین ججوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس اعجاز احمد چودھری نے ان سے حلف لیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے ججوں میں جسٹس صغیر احمد قادری، جسٹس خواجہ امتیاز اور جسٹس قاسم خان شامل ہیں۔ تقریب میں جج صاحبان، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خواجہ حارث، لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں اور حلف اٹھانے والے ججز کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ تینوں ججز کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے مستقل کرنے کی سفارش کی تھی۔