تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:55

ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتیں زوال کا شکار

جنگ نیوز -


سنگاپور…ایشیائی مارکیٹس میں ہفتے کے پہلے روز خام تیل کی قیمتیں کمی کا شکار نظر آئیں۔ برینٹ نارتھ سی کروڈا کتوبر کے سودے 74 سینٹس کمی کے ساتھ 111ڈالر 59 سینٹس ہر ٹریڈ ہوئے جب کہ نیو یارک مرکنٹائل ایکس چینج میں اکتوبر کے سودے 77سینٹس کمی کے بعد 85ڈالر 68 سینٹس پر ٹریڈ ہوئے امریکہ میں نوکریوں کے اعداد وشمار میں مستقل کمی اور چین میں مہنگائی کے ریٹس میں اضافے نے تیل کی قیمتوں کو متاثر کیا ہے ۔ امریکہ میں اگست میں نوکریوں کے اعداد و شمار 9اعشاریہ ایک کی بلند سطح پر قائم ہیں اور اگست میں نوکریوں کی تعداد میں مزید کوئی اضافہ دکھائی نہیں دیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.