5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:32
روسی ایتھلیٹ خطر ناک حادثے سے بال بال بچ گیا
جنگ نیوز -
سیول . . . . . کے شہرDaeguمیں آجکل ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جاری ہے جس میں دنیا بھر سے ایتھلیٹس شرکت کررہے ہیں۔گذشتہ روز پول والٹرز کے درمیان ہونے والے مقابلوں میں روسی ایتھلیٹ ایک خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئے۔Dmitry Starodubtsevنامی یہ ایتھلیٹ5اعشاریہ75میٹر کی بلندی سے والٹنگ کا کرتب دکھانے والا تھا جب دور سے بھاگ کر آتے ہوئے جیسے ہی اس نے اپنا لچکدار ڈنڈا زمین پر رکھ کر ہوا میں اچھلنے کی کوشش کی ڈنڈا درمیان سے ٹوٹ گیا۔حیران کن طور پرروسی ایتھلیٹ گو اپنامظاہرہ مکمل نہیں کرسکالیکن کسی بھی قسم کے حادثے سے بھی محفوظ رہااور ڈنڈا ٹوٹنے کے بعدوہ سیدھا حفاظتی گدّے پر جاگرا۔