5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:43
آسٹریا میں گائے کپڑے خریدنے اسٹورپہنچ گئی
جنگ نیوز -
ویانا . . . . . شا پنگ کی شوقین صرف خواتین ہی نہیں ہو تیں بلکہ حال ہی میں آسٹریا میں ایک گائے کپڑے خریدنے کیلئے اسٹور میں پہنچ گئی۔ جدید فیشن کے ملبو سات سے بھرے اس اسٹور کا دروازہ کھول کر یہ گائے اندر داخل ہو گئی اور پھر اس نے کسی بھی رکاوٹ کا سامنا کئے بغیر خواتین کے کپڑوں کے سیکشن کا رخ کیا۔ادھر ااُدھر نظر دوڑانے کے بعد جب اس گائے کو اپنے حجم کے مطابق کچھ پسند نہیں آیا تو اس نے اسٹور سے جانے کا ارادہ کر لیا۔اس گائے کی اسٹور میں آمد کے بعد یہاں مو جود گاہکوں نے مو بائل سے اس کی ویڈیو بنانی شروع کر دی اور اس کی موجودگی سے لطف اندوز ہو ئے۔