تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:43

ڈینگی بخار کے شبہ میں مزید تین مریض پمز اسپتال داخل

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . ڈینگی بخار کے شبہ میں مزید تین مریض پمز اسپتال لائے گئے ہیں جس کے بعد مشتبہ مریضوں کی تعداد 17ہوگئی ہے۔ پمز اسپتال کے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹرالطاف قریشی نے جیونیوز کو بتایا کہ نیلوفر، الفت اور یعقوب کو راولپنڈی ، ایبٹ آباد اور اسلام آباد کے نواحی گاوٴں سے اسپتال لایا گیا ہے۔ ڈینگی کے تمام مشتبہ مریضوں کے خون کے نمونے قومی ادارہ صحت بھجوادیے گئے ہیں جہاں سے ان میں ڈینگی وائرس ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں تصدیق کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.