5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:43
حکومت قبائلی علاقوں میں عوام کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ، احسن اقبال
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت قبائلی علاقوں میں امن کی بحالی اور عوام کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے یہ بات پارٹی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں سید ولی شاہ آفریدی کی قیادت میں مسلم لیگ ن فاٹا کے وفد سے بات چیت کے دوران کی۔ احسن اقبال کاکہناتھاکہ سال 2008 میں پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد میں کہا گیا تھا کہ حکومت قبائلی علاقوں کے جان و مال کو تحفظ دینے اور پسماندگی دور کرنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی لیکن اس پرعمل نہیں کیاگیا۔ احسن اقبال نے کہاکہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت کے پاس روڈ میپ ہے نہ ہی کوئی وژن۔