تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:54

بھارت نے متنازعہ وولر بیراج کی تعمیر سے متعلق تیکنیکی ڈیٹا فراہم کر دیا

جنگ نیوز -


اسلام آباد . . . . . بھارت نے متنازعہ وولر بیراج کی تعمیر سے متعلق ٹیکنیکل ڈیٹا پاکستان کے حوالے کر دیا ہے جس کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان اپنے موقف سے بھارت کو آگاہ کریگا ۔وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے دریائے جہلم پر تعمیر کئے جانیوالے متنازعہ وولر بیراج کا ٹیکنیکل ڈیٹا موصول ہو چکا ہے جسے جائزے کیلئے نیسپاک کے حوالے کردیا گیا ہے۔ بھارت نے 27سال بعد وولر بیراج کا ڈیٹا پاکستان سے شیئر کیا ہے۔ پاکستان کا موقف ہے کہ وولر بیراج کی تعمیر سندھ طاس معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے اور بھارت ذخیرہ شدہ پانی سے پن بجلی کے منصوبے چلانا چاہتا ہے جبکہ بھارت اس حوالے سے یہ کہتا آیا ہے کہ یہ منصوبہ آبی ٹرانسپورٹ کیلئے ہے۔دونوں ممالک کے درمیان اس سال 14مئی کو اسلام آباد میں سیکرٹریوں کی سطح کے تین روزہ مذاکرات ہوئے تھے جس میں بھارت وولر بیراج کی تعمیر کے حوالے سے ٹیکنیکل ڈیٹا شیئر کرنے پر رضامند ہوا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.