تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:54

بریڈپٹ اورانجلیناکے بچے لندن میں پڑھیں گے

جنگ نیوز -


لندن . . . . . ہالی وڈ پاور کپل بریڈ پٹ اورانجلینا جولی نے اپنے چھ بچوں کولندن میں اسکول بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بریڈ پٹ اورانجلینا جولی کے بچے امریکا میں تو گھر پر ہی تعلیم حاصل کرتے ہیں لیکن فلمی مصروفیات کے سلسلے میں جب یہ دونوں ملک سے باہر ہوتے ہیں تو انھیں مقامی اسکولوں میں بھیجنے کی کوشش کرتے ہیں۔ان کی رائے میں مختلف ثقافتوں کے بارے میں جاننے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ مقامی لوگوں سے ملا جلا جائے۔اوراسی سلسلے میں یہ دونوں اپنے بچوں کیلئے لندن میں مناسب اسکول کی تلاش میں ہیں، جہاں پر یہ سب بریڈ پٹ کی فلمworld warz کی شوٹنگ کے دوران رہائش ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.