تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:54

تھائی لینڈ میں کنگز کپ ایلی فنٹ پولو کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا

جنگ نیوز -


بینکاک . . . . . تھائی لینڈ میں2012کنگز کپ ایلی فنٹ پولو کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا۔تھائی لینڈ کے سیاحتی علاقے Hin Huaمیں سالانہ ایلی فنٹ پولو کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا۔افتتاحی تقریب کے موقع پر تھائی ثقافتی رقص اور ہاتھیوں کی پریڈ پیش کی۔کنگز کپ ایلی فنٹ پولو کے 10ویں سالانہ تقریب میں دنیا بھر سے12ٹیمیں اور22ہاتھی حصہ لے رہیں ہیں۔گھوڑے پر کھیلے جانیوالے پولو کی نسبت ہاتھی کے کھیل کے قوانیں مختلف ہیں۔ہاتھیوں کے پولو میں ایک ہاتھی پر مہاوت اور کھلاڑی دو افراد سوار ہوتے ہیں۔ایلی فنٹ پولو مقابلے11ستمبر تک جاری رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.