5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:54
اسلام آباد: رحمن ملک کیخلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست جمع
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں وزیر داخلہ رحمن ملک کیخلاف ، قتل ،قاتلوں کو تحفظ فراہم کرنے اور ملک توڑنے کی سازش کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرنیکی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔درخواست گزار ایڈووکیٹ ڈاکٹر طارق اسد نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے اپنی پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ رحمن ملک کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے ہیں جن میں پولیس کمانڈوز کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے کے مبینہ ملزم کامران مادھوری کو رہا کرانے کی کوشش ، رحمان ملک کے حکم پر 25ٹارگٹ کلرز کی پیرول پر رہائی سمیت دیگر الزامات شامل ہیں۔ درخواست گزار نے وزیر داخلہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کی استدعا کی ہے ۔