5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:54
وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا ضلع کوہستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
جنگ نیوز -
پشاور . . . . . وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا امیرحیدر خان ہوتی نے ضلع کوہستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب میں جاں بحق ہونیوالوں کے ورثا میں امدادی چیک تقسیم کئے۔ وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے ضلع کوہستان کی تحصیل کندیاں میں سیلاب سے متاثرہ گاوں سگلو کا دورہ کیا اورریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا میں امدای چیک تقسیم کئے۔ اس موقع پر عوام کے مطالبے پر انہوں نے علاقے میں طلبااور طالبات کیلئے علیحدہ اسکولوں کے قیام کی منظوری بھی دی۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ کو ریلیف اپریشن سے بھی آگاہ کیا وزیراعلیٰ نے ایسے بچوں سے ملاقات کی جو معجزانہ طور زندہ بچ گئے تھے،جس میں ایک تین ماہ کا بچہ بھی شامل تھا جو پوری رات ملبے تلے دبا رہا جبکہ پانچ سال بچہ درختوں میں پھنسا تھا۔