تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:54

فیصلوں پر نظرثانی نظام سے بہترنتائج کی شرح میں اضافہ ہوگیا، آئی سی سی

جنگ نیوز -


دبئی . . . . . انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سسٹم سے بہتر نتائج کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ ڈیو رچرڈسن کے مطابق ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کا استعمال کھیل کے وسیع تر مفاد میں ہے جس سے کھیل کو شفاف بنانے میں مدد ملی ہے۔آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ ڈیو رچرڈسن نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ ٹیسٹ اور ون ڈے میں ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کی مدد سے دیا جانے والا ہر فیصلہ آئی سی سی ہیڈکوارٹرمیں مانیٹر کیا جاتا ہے۔ٹیکنالوجی سے درست فیصلوں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جو 93 فیصد سے بڑھ کر 98 فیصد ہو گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.