تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:5

کالعدم حزب التحریر کے 4 ارکان کو لاپتا قرار دینے کی درخواست خارج

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . سپریم کورٹ نے کالعدم جماعت حزب التحریر کے چار ارکان کو لاپتا قرار دینے سے متعلق ایک درخواست کو ناقابل سماعت دیکر خارج کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کی پرنسپل سیٹ میں جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کالعدم جماعت کے چارارکان سے متعلق آئینی درخواست کی سماعت کی ۔ عدالت نے قرار دیا کہ ان افراد سے متعلق مقدمہ پہلے ہی اسلام آباد کی ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے ، بعد میں عدالت نے درخواست خارج کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.