5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:16
سونے کی فی تولہ قیمت62ہزار3سو روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں جاری اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچیں۔ آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی ہارون رشید چاند نے جیونیوز کو بتایا کہ پیر کو مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت اٹھائیس سو روپیاضافے کے ساتھ 62 ہزار 300روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ حاجی ہارون رشید چاند کے مطابق ڈالر کی قیمت اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی خریداری میں اضافے کا رحجان مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت میں بھی چوبیس سو روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 53 ہزار 700روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ عالمی مارکیٹ میں پیر کو سونے کی فی اونس قیمت1896 ڈالر کی سطح پر جاتے ہوئے دیکھی گئی۔