تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:16

لاہور: ڈینگی بخار نے دسویں جماعت کے طالب علم کی جان لے لی

جنگ نیوز -


لاہور . . . . . لاہور میں ڈینگی بخار میں مبتلا ایک اور نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ جس سے لاہور میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد تین ہو گئی۔علامہ اقبال ٹاوٴن کے علاقے الحمد کالونی کا رہائشی پندرہ سالہ اسامہ اعجاز دسویں جماعت کا طالب علم تھا۔ ڈینگی بخار کی تشخیص کے بعد وہ تین سے چار روز مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں میں زیر علاج رہا۔ اسامہ کے دادا اکرم بٹ نے نے جیو نیوز کوبتایا کہ گنگا رام،سی ایم ایچ اورشالیمار اسپتالوں نے ان کے پوتے کو داخل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ آج وہ شیخ زید اسپتال میں دم توڑ گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اسامہ اعجاز کا شیخ زید اسپتال میں بھی مناسب علاج نہیں کیا گیا وہاں کوئی سینئر ڈاکٹر موجود نہیں تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.