تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:30

امریکا: ٹیکساس میں آتشزدگی،2 افراد ہلاک

جنگ نیوز -
ٹیکساس. . . .. . . ... . امریکی ریاست ٹیکساس میں میں لگی آگ سے سیکڑوں گھر تباہ ہوگئے اور دو افراد زندہ جل گئے۔ٹیکساس میں ساٹھ مختلف جگہوں پر لگی آگ اب تک تباہ کاریاں دکھا رہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ بدترین آگ آسٹن کے مشرق میں لگی ہے جو چھبیس کلومیٹر کے رقبے پر پھیلی ہے جس سے تین سو گھر تباہ ہوگئے۔حکام کے مطابق بیس سالہ خاتون اور اس کی اٹھارہ ماہ کی بچی آگ کی لپیٹ میں آکر ہلاک ہوچکی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ نومبر سے لگی آگ سے اب تک پانچ ارب ڈالر کا مالی نقصان ہوچکا ہے جبکہ زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.