6 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:41
کراچی:فائرنگ کے واقعات میں4 افراد زخمی
جنگ نیوز -
کراچی. .. . .. . . . کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں چار افرادزخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 28 سالہ سلیم کو زخمی کردیاجبکہ قائد آبادکے علاقے میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 18 سالہ تنزیل زخمی ہوا۔سپر ہائی وے پر بسم اللہ سینٹر کے قریب مسلح افرادنے فائرنگ کرکے 48 سالہ عبداللہ کو زخمی کردیا۔ادھر سولجر بازار کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 40 سالہ شعیب کو زخمی کردیا۔فائرنگ کے واقعات میں زخمی ہونے والے تینوں افرادکو طبی امدادکے لئے جناح اور سول اسپتال پہنچایا گیا ہے۔