تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:17

ایران کے خلاف خفیہ امریکی آپریشن کی منصوبہ بندی

جنگ نیوز -


کراچی…رفیق مانگٹ…عراق اور خطے کے دیگر ممالک میں ایرانی اثر روسوخ کم کرنے کے لئے ایران کے خلاف امریکاخفیہ آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہا ہے،خفیہ آپریشن وائٹ ہاوٴس کی منظوری کے فوری بعد شروع ہوجائے گا۔امریکی اخبار’وال اسٹریٹ جرنل‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکا عراق میں ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے خفیہ آپریشن شروع کرنا چاہتا ہے۔واشنگٹن میں فوجی کمانڈروں اور انٹیلی جنس افسران اعلی حکام پر زور دے رہے ہیں کہ ہمسایہ ملک عراق میں ایرانی اثر و رسوخ کو ناکام کرنے کے لئے خفیہ آپریشنز کیا جائے۔یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب حالیہ مہینوں میں عراق اور مشرق وسطیٰ میں ایران کی طرف سے اپنا اثر و رسوخ کو وسعت دینے کی کوشش پر اوباما انتظامیہ کو تشویش ہوئی اور کہا کہ تہران اپنے اتحادیوں کے لئے اسلحہ اسمگلنگ میں ا ضافہ کر رہا ہے ۔ فوری طور پر ایسی کارروائی کی منصوبہ بندی اس لیے کی جارہی ہے کہ رواں برس کے آخر تک عراق میں امریکی فوج کی موجودگی میں کمی کی منصوبہ بندی ہے۔جس سے یہ خوف پیدا ہوا ہے کہ ایران کا عراق میں زیادہ اثر و رسوخ ہو جائے گا ۔اگر اس خفیہ منصوبے کو وائٹ ہاوٴس کی طرف سے منظوری مل جاتی ہے۔تو عراق میں خفیہ سرگرمیاں شروع ہوجائیں گی۔لیکن اس کے ساتھ القاعدہ کے خلاف کارروائیاں محدود ہو جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.