6 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:28
انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسراون ڈے آج کھیلا جائے گا
جنگ نیوز -
لندن…انگلینڈاوربھارت کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج ہوگا، یہ میچ جیوسوپربراہ راست نشرکرے گا۔روزباوٴل ساوٴتھمپٹن میں ہونیوالے میچ سے پہلے بھارتی ٹیم کے فٹنس مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے، ماسٹربیٹسین سچن ٹنڈولکرپاوٴں میں چوٹ کی وجہ سے سیریزسے باہرہوگئے ہیں،جبکہ روہت شرما بھی ان فٹ ہیں۔ میچ کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،سیریز کاپہلا میچ بارش کی نذرہوگیا تھا، اس گراوٴنڈ پرانگلش ٹیم کاریکارڈ کافی متاثر کن ہے،یہاں کھیلے گئے چھ میں سے چارمیچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔انگلینڈاوربھارت کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق 6بجے شروع ہوگا۔