تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:28

سرینا ولیمز یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں

جنگ نیوز -


نیویارک…جنگ نیوز… ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی اور امریکا کی سرینا ولیمز یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ سیونتھ سیڈ فرانسیسکا شیون، سوتیلاناکزنٹسوا اور اینا آئیوانوچ چوتھے راؤنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے چوتھے راؤنڈ میں ڈنمارک کی عالمی نمبرایک کیرولین وزنائیکی نے روس کی سوتیلاناکزنٹسوا کو6-7(6-8)،7-5اور6-1 جبکہ امریکہ کی سابق عالمی نمبرایک سرینا ولیمز نے سربیا کی اینا آئیوانواچ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3اور6-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اورمیچ میں روس کی اناستاسیاپاؤلیچنکوا نے اٹلی کی سیونتھ سیڈ فرانسیسکاشیون کو پہلے سیٹ میں 5-7کی شکست کے باوجود اگلے دونوں اسٹریٹ سیٹس میں 6-3اور6-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے ٹاپ ایٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں سرینا ولیمزکا مقابلہ اناستاسیاپاؤلیچنکوا، کیرولین وزنائیکی کا اینڈریا پیٹکوویک اور سمانتھا سٹوسرکا مقابلہ ویرا ذونا ریوا سے ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.