6 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:28
فلم ”دی گرل ان یلو بوٹس “ریلیز سے قبل یورپ میں مقبول
جنگ نیوز -
ممبئی …جنگ نیوز… بالی ووڈ فلم ”دی گرل ان یلو بوٹس“ ریلیز سے قبل یورپ میں مقبول ہوگئی۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں ماردھاڑ اورسسپنس کے بعد دی گرل ان یلو بوٹس جیسی منفرد فلمیں بنانے کا رجحان بڑھ رہا ہے جو حقیقی زندگی کی عکاسی کرتی ہے۔ مذکورہ فلم میں ایسی لڑکی کی کہانی دکھائی گئی ہے جو دیکھنے میں مغربی معلوم ہوتی ہے مگر ہندی روانی سے بولتی ہے۔ یلو بوٹس پہنے یہ لڑکی اپنے باپ کو تلاش کرتی ہے جو اسے برطانیہ میں چھوڑ کر بھارت آجاتا ہے۔ فلم دی گرل ان یلو بوٹس بھارت میں ریلیز نہیں کی گئی تاہم دنیا بھر کے فلم فیسٹیولز میں اسے ہاتھوں ہاتھ لیا گیا ہے۔