6 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:28
بیشتر علاقوں میں بارش،بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
جنگ نیوز -
کراچی…ملک کے اکثر مقامات پر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سندھ میں سیلابی صورت حال برقرار رہنے اور مشرقی بلوچستان کے ساتھ ڈیرہ غازی خان کے ندی نالوں میں طغیانی آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ،مشرقی بلوچستان، زیریں خیبرپختونخواہ، پنجاب میں بارش ہوئی ، بہاول پور میں 46 ملی میٹر، کوئٹہ 45، بہاول نگر 35، بہاول پور 28، فیصل آباد27 ملی میٹر بارش ہوئی ، ٹوبہ ٹیک سنگھ و ملتان میں 26، ساہی وال 22، قلات 19، شورکوٹ 18، مٹھی 17، میاں والی 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، ڈی آئی خان 14، ڈی جی خان 13، جھنگ 12، خانپور 11، ٹھٹہ 10، رحیم یارخان 9، بدین 8، اوکاڑہ و سکھر 7 اور چھور میں 5 ملی میٹر بارش ہوئی ، آئندہ 24 گھنٹوں میں کشمیر، بالائی پنجاب، خیبرپختونخواہ میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے ، آئیندہ 2 سے 3 روز تک سندھ ، مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اکثرمقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ، بارشوں کی وجہ سے سندھ میں مزید سیلابی صورت حال اور بلوچستان سمیت ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔